Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی ایل سے متلعق سابق آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک کا بڑا انکشاف

شائع 07 اپريل 2020 11:54am

سابق آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک نے بڑا انکشاف کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں معاہدوں کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ نرم رویہ اپناتے تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چاہے ڈوميسٹک ليول ہو يا آئی پی ایل ہرکوئی جانتا ہے کہ بھارتی بورڈ مالی اعتبار سے کتنا طاقتور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ سیریز میں اکثرمحسوس ہوا کہ آسٹريلوی کرکٹرز بھارتی ٹیم پرسليجنگ (جملے کستے ہوئے) کرتے ہوئے ڈرتے تھے کيونکہ انہيں اُن ہی کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل میں کھیلنا ہوتا تھا۔